Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Entertainment Balcony > Sports Updates

Whats New on Achi Dosti

Sports Updates All kinds of Sports, Cricket, Football,Hockey, Sports Videos,Live Videos etc


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 02-04-2015, 05:51 PM
Ranii's Avatar
Ranii Ranii is offline
Co-Admin
Points: 738,231, Level: 100
Points: 738,231, Level: 100 Points: 738,231, Level: 100 Points: 738,231, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
I’m in this weird stage
where I don’t really like
myself, but I don’t really
care anymore
 
I am: Devilish
 
Join Date: Jul 2011
Location: City Of Bandle ♥
Posts: 59,978
Thanks: 18,024
Thanked 13,244 Times in 4,343 Posts
Mentioned: 1610 Post(s)
Tagged: 4736 Thread(s)
Rep Power: 1267
Ranii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud of
Ranii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud ofRanii has much to be proud of

Awards Showcase
Batooni Kuri Hard Work Monthly Competitions Award Winner of Picture Gallery 
Total Awards: 27

Default مصباح اور آفریدی : دو متضاد کھلاڑی ورلڈکپ کے لیے متحد

کراچی : پاکستان کے ون ڈے کپتان مصباح الحق اور ان کے پیشرو شاہد آفریدی ایک ہی ٹیم میں اکھٹے کھیلتے ہیں مگر یہ دونوں دو مختلف دنیاﺅں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگر تو ناقابل پیشگوئی سمجھے جانے والے پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا و نیوزی میں دوسری بار ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں تو ان دونوں بڑے کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر متحد ہونا ہوگا۔
مصباح قدامت پسند اور محتاط جبکہ آفریدی نڈر اور لڑاکا فطرت کے حامل ہیں۔
مصباح الحق بیٹنگ کے دوران سنبھلنے کے لیے کچھ وقت لیتے ہیں اور سیدھے بلے سے کھیلتے ہیں اور بیشتر پاکستانی پرستار اب تک وہ لمحہ نہیں بھول سکے ہیں جب مصباح گرین شرٹس کو جوہانسبرگ میں 2007 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کامیابی دلانے میں ناکام رہے تھے۔
اس وقت جب فتح کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے مصباح کی پیڈل سوئپ کو اب تک فراموش نہیں کیا جاسکا ہے۔
اور پھر موہالی میں کھیلے جانے والے 2011 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مصباح نے اپنے 56 رنز بنانے میں کافی قیمتی گیندیں ضائع کردیں اور پاکستان ایک بار پھر ہندوستان کے ہاتھوں شکست کھا بیٹھا۔
گزشتہ دنوں یو اے ای میں کھیلی جانے والی پاکستان کی ہوم سیریز کے دوران ابوظبہی سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا " اگر مصباح کبھی میری ٹیکسی میں بیٹھے تو میں ان سے ضرور پوچھوں گا کہ وہ اتنی سست روی سے کیوں کھیلتے ہیں"۔
سابق کپتان رمیز راجہ ان الفاظ میں اظہار خیال کرتے ہیں " مصباح کو ان کی سست بیٹنگ کی بناءپر ناپسند کیا جاتا ہے جبکہ آفریدی اپنے جارحانہ چوکوں چھکوں کی بدولت دلوں پر راج کرتے ہیں"۔
ان کے بقول " آفریدی آتے ہی بلا چلانا شروع کردیتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسے پچ ، باﺅلر کی مضبوطی یا میچ کی صورتحال کی زیادہ پروا نہیں"۔
وہ مزید بتاتے ہیں " ایک بار جب میں بیٹنگ کے لیے جارہا تھا اور میں نے آفریدی سے پچ کے بارے میں پوچھا تو اس کا جواب تھا مجھے معلوم نہیں مگر مجھے کھیل کر بہت مزہ آیا کیونکہ گیند بلے پر آرہی تھی"۔
آفریدی کی مضبوطی ان کی ہٹنگ ہے اور گزشتہ سال ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں اسٹار آل راﺅنڈر کے آخری دو چھکوں نے پاکستان کو ہندوستان کے اوپر زبردست فتح دلادی تھی۔
مگر جب اسکواڈ کی قیادت کی بات آتی ہے تو مصباح اور آفریدی یہاں بھی ایک دوسرے سے بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بن جانے کے باوجود مصباح کو ان کے دفاعی انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
سابق کپتان محمد یوسف کے مطابق " مصباح بطور کپتان دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں جبکہ آفریدی جارحیت پسند ہیں"۔
مصباح نے 2011 میں آفریدی سے ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت لی تھی۔
مگر گزشتہ سال ابوظبہی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں ناقص بیٹنگ فارم پر مصباح نے آرام کا فیصلہ کیا تو آفریدی نے اس نئے موقع کو ہاتھوں ہاتھ لیا تاہم اس کے بعد مصباح کی ایک دھماکے کے ساتھ واپسی ہوئی اور انہوں نے 56 گیندوں پر تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا اور ان افواہوں کو ختم کردیا کہ آفریدی میگاایونٹ میں ان کی جگہ قیادت کرتے نظر آئیں گے۔
یہ دونوں کھلاڑی ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں مگر مصباح ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے جبکہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے۔
__________________




Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Ranii For This Useful Post:
The Mask (02-06-2015)
  #2  
Old 11-15-2017, 10:05 PM
Mindful's Avatar
Mindful Mindful is offline
Senior Member
Points: 1,957, Level: 26
Points: 1,957, Level: 26 Points: 1,957, Level: 26 Points: 1,957, Level: 26
Level up: 57%, 43 Points needed
Level up: 57% Level up: 57% Level up: 57%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
HasbunALlah wa NImal Wakeel
 
I am: Amused
 
Join Date: Oct 2017
Posts: 750
Thanks: 1
Thanked 26 Times in 17 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 9 Thread(s)
Rep Power: 17
Mindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished road
Default

Khoob
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
لیے, متحد, متضاد, مصباح, ورلڈکپ, , کھلاڑی, آفریدی, ,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 11:45 AM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.