Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > General Knowledge


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 09-14-2018, 12:18 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default خطوں کے قدیم لباس

خطوں کے قدیم لباس



وردہ بلوچ
انسانی سماج میں لباس کو ہمیشہ ایک نہایت اہم مقام حاصل رہا ہے۔ یہ سماج کی تہذیبی ترقی، طبقاتی تقسیم اور اونچ نیچ کا آئینہ ہوتا ہے۔ نیز خوش مزاجی و خوش ذوقی کی عکاسی کرتا ہے۔ لباس کے ارتقا کی تاریخ گویا پورے سماج کی ترقی کی تاریخ ہے۔ماضی میں بادشاہوں اور امرا وغیرہ کے خاص چغے، تاج و زیورات ہوتے۔ مذہبی رہنماؤں کے عمامے اور قسم قسم کی ٹوپیاں ہوتیں۔ فوجیوں کے یونیفارم کے علاوہ عام آدمی کی روزمرہ کی چیزیں جیسے جوتے، ٹوپیاں، دستانے ہوتے۔ مردوں کے بیگ اور عورتوں کے ہاتھ کی تھیلیاں، بٹوے وغیرہ ہوتے۔ انسان ہمیشہ سے اپنے لباس کی مدد سے سماج میں اپنے مقام کو ظاہر کرتا رہا ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنی ذات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ جسم کو سخت سردی و بارش سے محفوظ رکھنے میں بھی اس سے کام لیا جاتا ہے۔ جب انسان جنگلوں میں رہتا تھا تو وہ جانوروں کی کھال لپیٹ کر اور پھر اسے سی کر اپنے جسم کی حفاظت کرتا تھا۔ بعض ماہرین کے اندازے کے مطابق انسان 72 ہزار سال قبل سے کسی نہ کسی شکل میں لباس پہن رہا ہے۔تقریباً تین سے چار ہزار سال ق م میں چین اور سمیریا کے لوگ باریک پشم اور اون کے بنے کپڑے پہنتے تھے۔ سمیریا میں عورتوں کے کپڑے بائیں کندھے سے لٹکے ہوتے تھے۔ مردوں کے کپڑے کمر تک ہوتے اور جسم کا اوپر کا حصہ کھلا رہتا۔ مصر کا سماج نہایت قدیم ہے اور فراعین کے مختلف خاندانوں کا دور حکومت بھی نہایت طویل رہا ہے، اس دور کا لباس بھی مختلف منزلوں سے گزرا ہے۔ قدرے ابتدائی دور میں فراعین، امرا اور ان کے خاندان کے لوگ زرق برق کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔ ملازم اور کسان لنگوٹ پر اکتفا کرتے تھے۔ اس زمانے میں مذہبی رہنما بھی صرف لنگوٹ کسے رہتے تھے۔ جب دولت بڑھی، تہذیب و تمدن نے ترقی کی تو کپڑوں کی تعداد اور ان کی لمبائی بھی بڑھنے لگی۔ وسطی دور کے فراعین کے یہاں ایک لہنگے کے اوپر دوسرا اور ذرا لمبا لہنگا آگیا۔ شاہی خاندان اور خوش حال گھرانے کی عورتیں لہنگوں کی جگہ لمبے چغے پہننے لگیں جو سیدھے کاندھے پر لٹکے ہوتے تھے۔ جب سلطنت وسیع ہوئی اور دولت بڑھی تو زیورات عام لوگ بھی استعمال کرنے لگے۔ اس دور میں ہر مرد کی انگلی میں کم از کم ایک انگوٹھی اور ہر عورت کے گلے میں ایک ہار ہوتا تھا۔ اٹھارویں شاہی خاندان کے دور تک ہر مردو عورت کے کان چھدنے لگے تھے اس میں بالے پڑے ہوتے تھے۔ قدیم بابل میں عورتیں اور مرد دونوں سوتی کپڑے کے لمبے چغے پہنتے تھے جو پیروں تک آتے تھے۔ عورتوں کا بایاں کاندھا کھلا رہتا اور اس پر ایک عبا بھی پہنتے تھے۔ جیسے جیسے دولت و خوش حالی بڑھنے لگی، طرح طرح کے خوش رنگ کپڑے اور زیورات استعمال ہونے لگے۔ سمیری عہد میں لوگ عام طور پر ننگے پاؤں رہتے تھے لیکن پھر خوبصورت چپلیں استعمال ہونے لگیں۔ عورتیں بالوں کو سنوارتیں اور ان میں موتیوں اور دانوں وغیرہ کی لڑیاں پروتیں، خوشبو سے اپنے آپ کو معطر کرتیں۔ مرد چھڑیاں لے کر نکلتے اور معبدوں کے پروہت چغے کے ساتھ اونچی نوک دار ٹوپیاں پہنتے۔ قدیم ایرانیوں نے بڑی حد تک مدائن کی تہذیب اور اس کے لباس اختیار کر لیے تھے۔ وہ ٹوپی پہنتے یا پگڑی باندھتے۔ ان کا سارا جسم ڈھکا رہتا۔ سوائے چہرے کے جسم کے کسی اور حصہ کو کھلا رکھنا سخت معیوب سمجھا جاتا تھا۔ عورتوں اور مردوں کے کپڑوں میں بہت کم فرق ہوتا۔ مرد عام طور پر داڑھی رکھتے۔ دونوں بناؤ سنگھار کرتے۔ جلد کو بہتر بنانے کے لیے کریم استعمال کرتے۔ عطر کا اتنا شوق تھا کہ بادشاہ اور امرا جب جنگ پر جاتے تو مختلف عطریات کا پورا ڈبہ ساتھ لے جاتے۔ عہدقدیم کے ہندوستانی لباس کی کچھ جھلک ایلورا اور اجنتا نامی غاروں اور اڑیسہ و کھجوراہو کے مندروں میں بنے پیکروں سے ملتی ہے۔ اس دور کے لوگ صفائی کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ برہمنوں کے لیے اکثر صورتوں میں نہانا بھی لازم تھا۔ ہندوستان کا موسم عام طور پر اتنا گرم و مرطوب ہے کہ لوگ کم کپڑے پہنتے۔ دھوتی اور لنگوٹ کا رواج عام تھا۔ راجپوت مختلف رنگوں کی شلواریں پہنتے، گلے میں مفلر پڑا ہوتا، پیروں میں چپل یا جوتا اور سر پر پگڑی ہوتی۔ پگڑی اصل میں مسلمانوں کے آنے کے بعد زیادہ استعمال ہونے لگی۔ عورتیں ساڑھیاں اور مختلف اقسام کی چوڑیاں پہنتیں۔ سر میں تیل ڈالتیں۔ بناؤ سنگار اور زیورات کا عام چلن تھا۔ مسلمان حکمرانوں کے آنے کے بعد اعلیٰ طبقوں اور شہروں میں ایرانی اور مشرق وسطیٰ کے لباس کا چلن پڑا لیکن دیہات اسی ڈگر پر قائم رہے۔ قدیم یونان کا لباس انتہائی سادہ ہوتا تھا۔ چغے پہنے جاتے تھے جو پیروں تک پہنچتے تھے۔ رومن عہد کے لباس پر اس کا گہرا اثر تھا۔ ایک قسم کا لباس ٹوگا اس دور کی خصوصیت ہے۔ رومن سلطنت کے زوال کے بعد یورپ کے لباس میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔ صلیبی جنگوں کے دوران عیسائی مشرق قریب سے طرح طرح کے سوت اور ریشم کے کپڑے اپنے ساتھ لائے۔ نئے فیشن لائے اور اسی کے ساتھ عہد وسطیٰ کے یورپ کا کپڑوں کا اپنا فیشن ترقی پانے لگا۔ 1300ء تک کپڑوں کی سلائی ایک فن بن گئی۔ بٹن کا استعمال شروع ہوا اور اسے طرح طرح سے استعمال کیا جانے لگا۔ کپڑے جسم سے زیادہ چمٹے ہوتے تھے۔ لیکن پھر اس میں تبدیلی آئی اور ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کا رواج شروع ہوا۔ پھر بھاری بھرکم چغے پہنے جانے لگے۔ پتلون، اونچے بوٹ اور کالر مقبول ہوئے۔ سترہویں صدی میں یورپ اور انگلستان میں کپڑوں میں ربن، پر اور کھالوں کا استعمال بڑھا۔ اٹھارویں صدی میں لوئی چہارم دہم کے دور میں فرانس فیشن کا مرکز بن گیا۔ انیسویں صدی میں سادگی کا رجحان پھر بڑھنے لگا۔ ٭…٭…٭
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (09-14-2018)
  #2  
Old 09-14-2018, 05:16 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,145, Level: 50
Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50
Level up: 98%, 5 Points needed
Level up: 98% Level up: 98% Level up: 98%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,192
Thanks: 2,065
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 101
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

nyc
Info....
tfs
Reply With Quote
  #3  
Old 09-14-2018, 07:20 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
nyc
info....
Tfs
پسند اور رائے کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, intelligent086, news and views, قدیم, , , خطوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 08:24 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.