Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > General Knowledge


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 09-14-2018, 12:09 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default خون بیش قیمت ہے

خون بیش قیمت ہے



محمد اسلم پرویز
ہمارے ادیب، شاعر اور سیاست دان اتنے عرصے سے لفظ ’’خون‘‘ کا استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں کہ اب یہ ایک عام لفظ بن چکا ہے۔ مختلف موقعوں پر مختلف حضرات نے اسے مختلف رنگوں اور مزاجوں میں دیکھا ہے۔ کسی نے کبھی اس کو سفید کہا تو کسی نے اس کا رنگ بدلتے دیکھا۔ کسی نے اس کو پانی کی طرح بہتے دیکھا تو کسی نے اس کو رگوں میں منجمد دیکھا، کسی نے اس کو گندا دیکھا تو کسی نے اس کو جوش مارتے دیکھا، کسی نے خون کو رنگ لاتے دیکھا تو کسی نے اس میں کشش دیکھی، کسی نے خون خرابہ دیکھا تو کسی نے اس کو کھولتے دیکھا۔ سچ تو یہ ہے کہ ہمارے قلم کار اس کو اتنے رنگ دے چکے ہیں کہ اگر سائنس دانوں کے سامنے یہ بیاض کھول دی جائے تو وہ بھی سوچنے لگیں گے کہ کہیں خون میں واقعی یہ سب کچھ تو نہیں ہوتا۔ خون کو اتنی اہمیت اس لیے ملی ہے کیونکہ اس کا زندگی سے براہ راست تعلق ہے اور اس تعلق کا اعلان اٹھارہویں صدی میں تو باقاعدہ ہو گیا تھا، اگرچہ زمانہ قدیم سے ہی اس کی اہمیت سے لوگ واقف رہے ہیں۔ خون کے رنگ میں زندگی کی جھلک نظر آتی ہے اور اس کی گردش کو زندگی کی برق رفتاری کا مظہر مانا گیا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ خون ہمارے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ غذا اور ہوا، کیونکہ غذا اور ہوا کو ہمارے جسم کے نہاں خانوں تک پہنچانے کا کام خون ہی کے سپرد ہے۔ اس کی اہمیت کا بخوبی اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کسی آپریشن یا حادثے کے سبب خون کم ہو جانے کے بعد مریض کے لیے خون کی تلاش کی جاتی ہے۔ اس وقت زندگی اور موت کے درمیان بظاہر صرف اسی خون کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔ صحت مند جاندار کے جسم میں خون ہمیشہ رقیق حالت میں رہتا ہے۔ اس کو ہم ایک طرح کا گھول سمجھ سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر خون تین قسم کے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے۔ جن کو سرخ ذرات، سفید ذرات اور پلیٹ لٹس کہتے ہیں۔ یہ ذرات ایک پانی جیسے ہلکے زرد رنگ کے رقیق مادے میں تیرتے رہتے ہیں، جن کو پلازما کہا جاتا ہے۔ چونکہ خون میں سرخ ذرات کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے خون ہم کو سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔ ایک صحت مند عورت کے ایک ملی لیٹر خون میں تقریباً 45 لاکھ سرخ ذرات ہوتے ہیں، جبکہ صحت مند مرد کے اتنے ہی خون میں ایسے 50 لاکھ ذرات ہوتے ہیں۔ ان ذرات کی تعداد انسان کی صحت اور اس کی رہائش کی سطح سمندر سے بلندی پر منحصر ہے۔ صحت اچھی ہو تو سرخ ذرات نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی بات کو ہم اکثر یوں کہتے ہیں کہ آج کل فلاں شخص تو بالکل سرخ ہو رہا ہے یا سرخ و سفید نظر آتا ہے۔ سطح سمندر سے زیادہ اونچائی پر رہنے والوں کے جسم میں بھی ان ذرات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے پہاڑی علاقوں کے لوگ ہمیں زیادہ سرخ نظر آتے ہیں۔ یہ ذرات ہماری ہڈیوں میں موجود گودے میں تشکیل پاتے ہیں۔ تمام ہڈیوں میں سے خاص طور پر پسلیاں، سینے کی ہڈیاں اور کمر کی ہڈی میں ان کے بننے کا عمل زیادہ ہوتا ہے۔ ان ذرات میں ایک خاص قسم کا کیمیائی مادہ پایا جاتا ہے جسے ہیموگلوبن کہتے ہیں، اس کی وجہ سے ان کی رنگت سرخ ہوتی ہے اور سرخ ذرات کے تمام افعال کا ذمہ دار یہی کیمیائی مادہ ہے۔ خون کے یہ سرخ ذرات جو کہ دراصل ایک قسم کے خلیے یعنی سیل ہیں، اپنی تشکیل کے وقت نیوکلیس بھی رکھتے ہیں، لیکن بعد میں ان کی نشوونما کے دوران نیوکلیس ان خلیوں سے باہر چلا جاتا ہے اور اس کی جگہ بھی ہیمو گلوبن لے لیتی ہے۔ اوسطاً خون کے ایک سرخ ذرے میں ہیموگلوبن کے 28 کروڑ سالمے یعنی مالیکیول ہوتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ خون کا ایک سرخ ذرہ جو کہ آنکھ سے نظر بھی نہیں آتا، اس میں اتنی بڑی تعداد میں یہ مالیکیول ہوتے ہیں۔ اس سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بذات خود مالیکیول کتنا چھوٹا ہوگا۔ خون کے یہ سرخ ذرے عموماً 120 دن تک زندہ رہتے ہیں۔ اس دوران خون کے ساتھ مستقل گردش کرتے کرتے ان کی جھلی کمزور ہو کر گھس جاتی ہے اور آخر کار یہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ ٹوٹے ہوئے خون کے ذروں کو کلیجی اور تلی جذب کر لیتی ہے۔ ان دونوں اعضا میں موجود کچھ خاص قسم کے خلیے ان ذروں کو توڑ کر ان کو چھوٹے اجزا میں تحلیل کر دیتے ہیں۔ یعنی ہیمو گلوبن مالیکیول اور دوسرے اجزا ان سے نکال لیے جاتے ہیں جو کہ دوسرے نئے ذروں کو بنانے میں کام آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انسان کے جسم میں ہر سیکنڈ میں 30 لاکھ ذرے ٹوٹ کر جگر اور تلی میں جذب ہوتے رہتے ہیں۔ اس عدد سے آپ بخوبی انداز لگا سکتے ہیں کہ یہ کارخانہ کتنا بڑا ہے اور یہ عمل کتنی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے۔ آج اتنی ترقی کے بعد بھی انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ اتنی نازک، اتنی چھوٹی اور اتنی پیچیدہ مشین بنا سکے جو اس رفتار سے اپنا کام جاری رکھے۔ اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ اگر کہیں چوٹ لگ جائے تو وہاں خون جم جاتا ہے اور اس کھرنڈ کے نیچے ایک پتلا زرد رنگ کا پانی سا رہ جاتا ہے، اسی کو پلازما کہتے ہیں۔ سرخ ذرات اور پلازما مل کر جسم میں نقل و حمل کا کام انجام دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا جسم بے شمار چھوٹے چھوٹے خانوں سے مل کر بنا ہے جنہیں خلیہ یا سیل کہا جاتا ہے۔ ہر سیل اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے اور زندگی کی تمام خصوصیات رکھتا ہے نیز تمام افعال انجام دیتا ہے یعنی بالکل ہماری طرح ہرسیل کو پانی کی پیاس لگتی ہے۔ بھوک لگتی ہے، یعنی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے، ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی آکسیجن گیس درکار ہوتی ہے اور بالکل ہماری طرح اسے رفع حاجت کی بھی ضرورت ہوتی ہے یعنی وہ اپنے فضلے کو بھی باہر نکالنا چاہتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ تمام کام جو ہمارا جسم کرتا نظر آتا ہے، ان کا مکمل عکس ہر خلیہ میں ملتا ہے۔ جسم کے ہر خلیے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جسم کے ہر خلیے سے براہ راست تعلق ہو۔ یہ تعلق خون کے ذریعے قائم ہوتا ہے۔ دل خون کو ایک پمپ کی طرح پورے جسم میں قوت کے ساتھ گردش کراتا ہے۔ خون بڑی سے چھوٹی اور پھر مزید چھوٹی نالیوں میں گزرتا ہے۔ تمام جسم میں گردش مکمل کر کے خون پھر دل میں واپس آتا ہے۔ چونکہ خون کا براہ راست خلیے سے تعلق ہوتا ہے، اس لیے خلیے کو غذا اور آکسیجن گیس فراہم کرنا اور اس کا فضلہ اکٹھا کرنا خون ہی کا کام ہو سکتا ہے۔ خون کے سرخ ذروں میں موجود ہیموگلوبن یہ خاصیت رکھتی ہے کہ یہ آکسیجن کو جذ ب کر لے۔ جب خون پھیپھڑوں میں سے گزرتا ہے تو وہاں آکسیجن گیس موجود ہوتی ہے جو ہمارے سانس لینے کے عمل کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں تازہ ہوا کے ساتھ جاتی ہے۔ ۔۔
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (09-14-2018)
  #2  
Old 09-14-2018, 05:14 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,145, Level: 50
Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50
Level up: 98%, 5 Points needed
Level up: 98% Level up: 98% Level up: 98%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,192
Thanks: 2,065
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 101
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

nyc
Info....
tfs
Reply With Quote
  #3  
Old 09-14-2018, 07:19 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
nyc
info....
Tfs
پسند اور رائے کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, intelligent086, news and views, , قیمت, بیش,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 09:10 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.