Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > A.D Library > Urdu Adab

Urdu Adab The largest selection of Urdu literature online, Urdu afsaney, short stories, novels, free books, introduction of new books, mazamin of new writers and much more...


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 09-14-2018, 12:03 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default حکایت سعدیؒ , ہنر

حکایت سعدیؒ , ہنر


بیان کیا جاتا ہے،ایک پہلوان اپنی شہ زوری کے باوجود مفلسی کا شکار تھا۔ اپنے وطن میں باعزت روزی حاصل کرنے میں اسے ناکامی ہوئی تو ایک دن اس نے اپنے باپ سے پردیس جانے کی اجازت مانگی۔ باپ نے اسے سمجھایا کہ صرف طاقتور ہونا ایسی بات نہیں ہے جس کے باعث تو پردیس میں کامیابی حاصل کر سکے۔ پانچ افراد ایسے ہیں جنھیں سفر راس آتا ہے۔ ایک امیر کبیر سوداگر، دوسراخوش آواز مغنی، تیسرا عالم، چوتھا خوب رو اور پانچواں وہ شخص جو کوئی ہنر جانتا ہو۔پہلوان نے باپ کی نصیحت کو بے دلی سے سنااور دعا کرتے رہنے کی درخواست کر کے روانہ ہو گیا۔ چلتے چلتے یہ پہلوان ایک بڑے دریا کے کنارے پہنچا۔ دوسری طر ف جانے والے مسافر کرایہ ادا کر کے کشتی میں سوار ہو رہے تھے۔مفلس پہلوان نے خوشامد اور ملاحوں کی تعریف کر کے کشتی میں سوار ہونا چاہا لیکن وہ مفت کا بوجھ کشتی پر لادنے کے لیے راضی نہ ہوئے اور اسے کنارے پر چھوڑ کر لنگر اٹھا دیا۔ کشتی زیادہ دور نہ گئی تھی کہ پہلوان کے دماغ میں ایک ترکیب آئی۔ اس نے ملاحوں سے کہا، اگر تم مجھے دریا کے پار پہنچا دو تو میں تمھیں اپنی یہ پوشاک دے دوں گا جو پہنے ہوئے ہوں۔ ملاح لالچ میں آ گئے اور کشتی کا رخ موڑ کر کنارے پر لے آئے۔ پہلوان نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ اسے کشتی میں سوار کر لیں۔ ملاحوں نے پہلوان کو کشتی میں بٹھا تو لیا لیکن اس سے بدلہ لینے کی فکر میں رہے۔ ہوا یہ کہ کشتی قدیم زمانے کی ایک ٹوٹی پھوٹی عمارت کے قریب سے گزری تو ملاحوں نے چپو روک لیے اور مسافروں سے کہا کہ کشتی میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اگر کوئی شہ زور شخص عمارت کے مینار پر چڑھ کر کشتی کا لنگر تھامے رکھے تو ہم مرمت کر لیں۔ پہلوان لنگر کارسا ہاتھ پر لپیٹ کر فوراً مینار پر چڑھ گیا۔ ملاح کشتی کو تیزی سے آگے لے گئے۔وہ کچھ نقاہت اور کچھ نیند کے غلبے سے دریا میں گر پڑا۔دریا کی لہروں نے اچھال کر کنارے پر پھینک دیا۔ اتفاق سے سودا گروں کا ایک قافلہ ادھر سے گزرا۔یہ جگہ ایسی ویران اور سنسان تھی کہ قافلے والے ڈاکا پڑنے کے اندیشے میں مبتلا ہو گئے۔ پہلوان نے قرائن سے یہ بات معلوم کر لی اور ان سے کہا کہ ’’ اگر تم لوگ مجھے اپنے ساتھ لے لو تو میں تمہاری حفاظت کا فرض انجام دوں گا۔ قافلے والوں کو یہ موٹا تازہ شخص اس کام کے لیے موزوں نظر آیا۔ چنانچہ انہوں نے اسے ساتھ لے لیا۔ اس کی معقول تنخواہ مقرر کر دی۔ پہلوان نے خیال کیا کہ قدرت مہربان ہوئی اور اس کی بے روز گاری کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو گیا۔ لیکن یہ قافلہ جب اگلے پڑاؤ پر رکا تو ایک بوڑھے سوداگرنے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ بھائیو! مجھے تو یہ شخص ڈاکوؤں کا ہمراہی لگتا ہے۔ لازمی طور پر یہ اس لیے ہمارے ساتھ ہوا کہ موقع پاتے ہی اپنے ساتھیوں کو بلا لے اور وہ ہمارا سامان لوٹ کر لے جائیں۔جس وقت بوڑھا سوداگریہ باتیں کر رہا تھا، پہلوان غفلت کی نیند سویا ہوا تھا، قافلے والوں نے اپنے بزرگ کی رائے کو درست قرار دیا اور اپنا سامان سمیٹ کر روانہ ہو گئے۔ پہلوان دوسرے دن اس وقت بیدار ہوا جب مصیبت کا آفتاب سوانیزہ بلند ہو چکا تھا۔ اب وہ پھر پہلی سی پریشانی کا شکار تھا۔ اسے اب یہ بھی معلوم نہ تھا کہ اپنے وطن سے کتنی دور اور کس علاقے کے دشت غربت میں ہے۔ لیکن زندگی باقی ہو تو غیب سے سامان پیدا ہو جاتا ہے۔ اس بار پہلوان کی جان اس طرح بچی کہ ایک شہزادہ شکار کھیلتا ہوا اس طرف آ نکلا اور اس کی پریشانیوں سے آگاہ ہو کر انعام و اکرام سے اس کی دلجوئی کی اور اپنے لشکر کا ایک آدمی اس کے ساتھ بھیج دیا کہ اسے اس کے وطن پہنچا دے اور یوں پہلوان صاحب جان بچی سو لاکھوں پائے، خیر سے بدھو گھر کو آئے کے مصداق اپنے وطن پہنچے۔ باپ سے ملاقات ہوئی تو اس نے اپنی نصیحت یاد دلائی لیکن چونکہ شہزادے کی مہربانی سے پہلوان کے پلے میں تھوڑی بہت پونجی تھی اس لیے اس نے ڈینگ ماری کہ میں ناکام نہیں کامیاب لوٹا ہوں۔باپ نے کہا بیٹے! تیر ی یہ کامیابی محض حسن اتفاق ہے ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ پردیس میں انسان کا اصل جو ہر ہی کام آتا ہے۔ حضرت سعدیؒ نے اس طویل حکایت میں یہ سبق دیا ہے کہ خدا کی عطا کردہ کسی خاص صفت یا علم و ہنر کے بغیر سچی کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے صرف طاقت ور ہونے کو رد کر دیا ہے اور یہ ایک ایسا لطیف نکتہ ہے کہ اگر اسے زندگی کے تمام پہلوؤں پر پھیلا دیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ صرف طاقت کو کامیابی کی ضمانت خیال کرنا دراصل ایک وحشیانہ اور جاہلانہ نظریہ ہے۔
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (09-14-2018)
  #2  
Old 09-14-2018, 05:12 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,145, Level: 50
Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50
Level up: 98%, 5 Points needed
Level up: 98% Level up: 98% Level up: 98%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,192
Thanks: 2,065
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 101
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Code:
intelligent086
Subhan Allah
tfs
Jazak Allah
Reply With Quote
  #3  
Old 09-14-2018, 07:18 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 679,220, Level: 100
Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100 Points: 679,220, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,917
Thanks: 4,130
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1177
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
Code:
intelligent086
subhan allah
tfs
jazak allah
پسند اور رائے کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
intelligent086, kahani, saadi, stories, urdu adab, , حکایت, سعدیؒ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 09:05 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.