Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Life Style & Fashion > Health and Beauty

Health and Beauty Everything Related To Health And Beauty Goes In This Section.


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 08-02-2018, 09:38 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Co-Admin
Points: 675,568, Level: 100
Points: 675,568, Level: 100 Points: 675,568, Level: 100 Points: 675,568, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,567
Thanks: 4,123
Thanked 12,255 Times in 6,971 Posts
Mentioned: 3364 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1169
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default غصے اور نفرت کا انجام

غصے اور نفرت کا انجام


ڈاکٹر فلپ میک گرا
زندگی کے سفر میں شامل تمام جذبات میں غصہ، نفرت اور پریشانی سب سے زیادہ طاقت ور اور تباہ کن ہیں۔ یہ اس وقت روبہ عمل ہوتے ہیں جب آپ کے خیال میں کسی کے عمل سے آپ کو تکلیف ہوتی ہے یا جب کوئی چاہنے والا چھوڑ جاتا ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب کسی تکلیف دہ عمل سے آپ کے اندر جذبات ابھر آتے ہیں تو اس ردعمل میں نفرت بہت نمایاں ہوتی ہے۔ ردعمل میں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ اسی قابل ہیں کہ انہیں تکلیف دی جائے اور نفرت کی جائے۔ بعض اوقات آپ اس طرح سے اظہار نفرت کرتے ہیں کہ جیسے قابل نفرت ٹارگٹ پر آپ خیالی لعنت بھیج رہے ہوں لیکن ایسی نفرت کی وجہ سے آپ کو ناقابل یقین حد تک بڑی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نفرت آمیز جذبات آپ کی شخصیت کو بدل دینے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ آپ کے دل و دماغ کو بھی بدل دیتے ہیں۔ جیسے آگ سوکھے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی طرح یہ گہرے جذبات اتنے پھیل سکتے ہیں کہ آپ کے رویہ کو متاثر کرتے ہوئے تمام جذبات کا احاطہ کر لیں جس میں تندوتیز جارحیت، گہری تلخی وغیرہ شامل ہیں۔ ذرا سوچیے جب آپ کا سامنا کسی ایسے شخص سے ہوتا ہے جو ان جذبات کا شکار ہے۔ ذرا اس کے اندرونی جذبات کے اظہار کو دیکھئے، ذرا ہی دیر میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ شخص اپنے اندر ضرور کچھ چھپائے ہوئے ہے۔ نفرت، غصہ اور پریشانی اس شخص کے دل و روح کو کھا جاتے ہیں، جو ان کا شکار ہوتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیے کہ ہر خیال اور ہر احساس کا جسمانی ردعمل ہوتا ہے۔ جب آپ نفرت، غصہ اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں، آپ کے جسم کا کیمیائی توازن ڈرامائی طور پر درہم برہم ہو جاتا ہے۔ آپ کا جھگڑالو یا تند خوئی کا رویہ آپ پر ایک دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن سوار رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ غصہ، نفرت اور پریشانی آپ کے امن، سکون اور اطمینان کے خلاف ہیں۔ اگر آپ کے اندر یہ برے جذبات ہیں تو خدشہ ہے کہ آپ کا جسم ایک ایسی بیماری کا شکار ہو جائے گا جس میں آپ جسمانی عدم توازن میں مبتلا ہو جائیں گے۔ سادہ زبان میں یوں سمجھیے کہ یہ ایسی حالت ہے جس میں آپ کے جسم کو فطری سے کہیں زیادہ وزن سہنا پڑے گا۔ لوگ جو ایسی انتہائی جوشیلی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں انہیں اکثر نیند کی کمی اور ناقص قوت فکر کا شکار بننا پڑتا ہے۔ یہ ان کے لیے خلاف معمول نہیں کہ وہ پریشانی، سردرد، السر اور دل کی تکلیف کے مریض بن جائیں۔ لوگوں کو بیک وقت خوشی اور تکلیف سہنے کے لیے نہیں بنایا گیا۔ ہمارے لیے یہ ناممکن ہے کہ ایک ہی وقت میں پُرسکون اور پریشان رہیں۔ اب اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ یہ طاقتور منفی جذبات مثبت جذبات کی جگہ گھیر لیتے ہیں۔ یوں آپ کی جسمانی حالت دن بدن بگڑتی جاتی ہے۔ آپ کے جسم پر ان جذبات کے اثرات میں آپ کو بتا چکا ہوں۔ آپ کو یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ جب آپ دوسروں کے لیے نفرت، غصہ اور پریشانی کا انتخاب کرتے ہیں تو گویا آپ اپنے آپ کو محبوس کر لیتے ہیں۔ آپ اس طرح نفرت اور غصہ سے جذباتی پیچیدگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یوں منفی توانائی آپ کی پوری زندگی پر غلبہ پانا شروع کر دیتی ہے۔ اس حبس کے علاوہ یہ جذبات ایک اور خطرناک نتیجہ دکھاتے ہیں۔ وہ یہ کہ یہ صرف اس رشتے کی حد تک محدود نہیں رہتے جس نے آپ کو نقصان پہنچایا۔ پھر آپ اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کو اپنے سے وابستہ ہر رشتے کے درمیان لانا شروع کرتے ہیں۔ آپ فرض کرتے ہیں کہ آپ اپنے جذبات کو ضرورت کے مطابق باہر نکلنے کا موقع دے سکتے ہیں یا اندر دبائے رکھ سکتے ہیں، جس طرح بجلی کا بٹن ہوتا ہے۔ شاید آپ پہلے ہی سے جانتے ہیں کہ جذبات کے معاملے میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ غصہ اور نفرت ایسے طاقت ور جذبات ہیں کہ ایک دفعہ آپ کے دل میں داخل ہوئے تو پھر یہ آپ کے تمام تعلقات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو واقعتاً ایک مختلف انسان بنا دیتے ہیں۔ جو آپ تھے وہ ختم ہو گئے اور اب آپ نفرت اور غصہ سے تشکیل شدہ ہیں۔ نتیجتاً ان طاقت ور جذبات نے آپ ہی کو بدل کر رکھ دیا۔ یہ آپ کے ہر عمل کو بدل دیتے ہیں، آپ کے طرزعمل کو آلودہ کر دیتے ہیں۔ اس کے بارے میں سوچیے، کیونکہ پھر آپ کو جو چاہتے ہیں وہ آپ کے قریب نہیں رہ پاتے۔ وہ صرف آپ کی ذات کا ایک تلخ حصہ ہی محسوس کر پاتے ہیں۔ اندر ہی اندر سلگتا ہوا غصہ یا نفرت آپ کے خیالات کو بگاڑ دیتی ہے۔ لہٰذا آپ کا دنیا سے ہر طرح کا تعلق متاثر ہوتا ہے۔ آپ ان برے خیالات سے بدل جاتے ہیں۔ یہ مت سمجھیے کہ انہیں مصنوعی چہرے کے پیچھے چھپایا جا سکتا ہے۔ جو پہچان آپ فراہم کرتے ہیں یا یوں کہہ لیجیے کہ جو چہرہ آپ استعمال کرتے ہیں وہ بلا کسی غلطی کے غصہ، نفرت اور لاتعلقی کا ہے۔ یوں آپ لوگوں کو بہت کم موقع دیتے ہیں کہ بدلے میں وہ آپ کو کچھ دے سکیں۔ ٭…٭…٭
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
intelligent086, , , , , غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 08:59 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.